ریونیو بقایاجات کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت

ریونیو بقایاجات کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت

اے ڈی سی ریونیو قدسیہ ناز کااجلاس، حکومتی اہداف اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم قدسیہ ناز کی زیر صدارت ریونیو ریویو و ریکوری اجلاس منعقد ہوا جس میں بقایاجات کی وصولی، ریونیو ریکوری اور حکومتی اہداف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم قدسیہ ناز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے جبکہ تمام محکمے مقررہ اہداف کے مطابق اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ریونیو میں اضافہ اور واجبات کی بروقت وصولی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریکوری کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مفاد اور حکومتی پالیسی کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کئے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں