دکان پر قبضے کی کوشش، ڈی پی او نے رپورٹ طلب کر لی

دکان پر قبضے کی کوشش، ڈی پی او نے رپورٹ طلب کر لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او نے دوکان پرقبضہ کی کوشش کرنے اور سامان اٹھا کر لے جانیوالے کے واقعہ کی رپورٹ رپورٹ طلب کر لی۔۔۔

سلانولی کے علاقے میں راشد نامی شخص کی دوکان پر لگ بھگ پچاس سے زائد افراد نے دھاوا بول کرہوائی فائرنگ کے ذریعے لوگو ں کو ہراساں اور دوکان پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور بعدازاں لاکھوں روپے مالیت کا جوس، بوتلیں وغیرہ اٹھا کر لے گئے ،مقامی پولیس کے مطابق 8نامزد اور پچاس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں