ضلع کچہری روڈ پروالد کے حقوق بارے آگاہی مہم کا انعقاد

ضلع کچہری روڈ پروالد کے حقوق بارے آگاہی مہم کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وائس آف فادر گروپ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ صدر صفدر عباس تلہ کی قیادت میں ضلع کچہری روڈ پروالد کے حقوق بارے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں کنوینئر ملک محمد حسنین اعوان ایڈووکیٹ،سلطان محمد ٹیپو ایڈووکیٹ،حافظ دلاور مغل،نائب صدر غلام مصطفیٰ،فنانس سیکرٹری نوید کامران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،آگاہی مہم کے شرکاء نے والدکے حقوق بارے لکھے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،اس موقع پر صفدر عباس ودیگر کا کہنا تھا کہ قانون کہتا ہے کہ بالغان کی ملاقات علاقہ کے معاشرتی اور تہذیبی ماحول کے مطابق کروائی جائے ،والد اور والدہ کی علیحدگی کی صورت دونوں کو بچوں سے ملنے کے مساوی حقوق ہونے چاہیے ،ناکہ والد بچوں کے مالی ضروریات پورے کرے ،عدالت میں ایک گھنٹہ والد سے ملاقات سے بچہ کس طرح پیار کرے گا،ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ والد کو بھی حقوق دیتے ہوئے والدہ کی طرح بچوں سے ملنے کا حق ہونا چاہیے تاکہ والد بھی اپنے بچوں کی اچھی نشو نما میں کردار ادا کرسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں