17سو سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں

 17سو سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ناقص حکمت عملی اور بد انتظامی کی وجہ سے سرگودھا کے 17سو سے زائد سکولوں میں نئے تعلیمی سال کی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکی جس کی وجہ کتب کی عدم فراہمی بتائی جاتی ہے۔۔

 ذرائع کے مطابق 18سو سے زائد سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم لگ بھگ 4 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کیلئے امسال سرکاری طور پر تاحال کتب فراہم نہیں کی گئیں، ایجوکیشن حکام کی طرف سے سکولوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ زیر تعلیم طلباء سے سابقہ سال کی کتب لے کر پروموٹ ہونیوالے بچوں میں تقسیم کریں، مگر بیشتر طلباء وطالبات کی کتب انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے آئندہ استعمال کے قابل نہیں ، جس کی وجہ سے لاکھوں بچے کتب کے بغیر ہی سکول آ رہے ہیں جس سے ان کا تعلیمی ہرج ہونے کے ساتھ ساتھ بے یقینی کی صورتحال نے والدین کو بھی پریشان کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ عام مارکیٹ میں موجود مافیا متحرک ہو گیا ہے جس نے صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کتب کی بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں میں من مانا کر دیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بھی نئے سال کی کتب نیاب ہونے سے بچوں اور والدین کو سخت دشواری کا سامنا ہے دوسری جانب صوبائی حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کتب کی فراہمی کے اہداف کی تکمیل بابت بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے مگر صورتحال اس کے برعکس ہے ۔ بچوں اور والدین نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں