ڈپٹی کمشنر میانوالی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاد ورہ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاد ورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاد ورہ ،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، عمارت اور۔

 لانز میں جاری تزین و آرائش کے کا موں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر امیر احمد خان ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاصم خان اور اے ایم ایس ڈاکٹر ذیشان ملک بھی مو جود تھے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی عمارت ، لائنز کی تزئن وآرائش اور ریمپنگ کے جاری کا موں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس او ر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے تعمیر و مر مت کے کا موں کو جلدازجلد مکمل کیا جا ئے اور ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو سرکاری ادویات کی فراہمی سمیت علا ج معالجہ کی دیگر تما م سہولیات فراہم کی جا ئیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں