ایف آئی اے کا چھاپہ، بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ایف آئی اے کا چھاپہ، بجلی چور  رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں ایف آئی اے کا چھاپہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

 تھانہ ایف آئی اے سرگودھا نے ایس ڈی او سلانوالی محمد نعمان رفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی سرگودھا کی لیڈی انسپکٹرعفت نورین نے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کے ہمراہ نواحی گاؤں چک نمبر119شمالی میں ایک ویلڈنگ کی دوکان پر چھاپہ مارا تو دوکاندار امان اﷲ کو بجلی کی مین ٹٹرانسمیشن لائن سے ڈائریکٹ کنڈے لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بعد ازاں ایف آئی اے تھانہ سرگودھا نے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن سلانوالی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں