تجاوزات کے خاتمہ‘صفائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘حاکم خان

 تجاوزات کے خاتمہ‘صفائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘حاکم خان

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ اور صفائی کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے ۔۔

اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، میونسپل کمیٹی بھیرہ کے دورہ کے دوران چیف افیسر میاں انیس عباس نے انہیں بریفنگ دیتے بتایا کہ صفائی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے جبکہ ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے قانون شکن عناصر کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور تجاوزات نہ ہٹانے پر ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ میں نئے ہال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مٹیریل کی کوالٹی اور کوانٹٹی کا خاص خیال رکھا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں