سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنا شروع :عبدالرزاق ڈھلوں

 سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے  سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنا  شروع :عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہاہے ۔۔

کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی اور مذکورہ معاشی اہداف کے حصول کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہوچکی ہے اور انڈکس 160پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا ہے جو حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر ہوگی تو یقیناً ملک ترقی کریگا عمران خان نے جس طرح اپنے دور اقتدار میں ملک کا دیوالیہ نکالا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے جسے ٹھیک کرنے کیلئے حکومت مشکل فیصلے کرنے پر مجبور ہے عمران خان سے نہ تو پارٹی چلی اور نہ ہی ملک اب وہ عوام کو انتشار کی سیاست کی طرف دھکیل رہے ہیں جس کے نتائج ملک کیلئے کسی بھی طرح درست نہیں ہیں،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کئے گئے معاہدوں سے پھررہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں