ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ،انشاء اﷲ حلقہ میں ترقی نظر آئیگی ،ذوالفقار علی بھٹی

ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ،انشاء اﷲ حلقہ میں ترقی  نظر آئیگی ،ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لار رہی ہے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔

 مقررہ مدت میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے اور انشاء اﷲ حلقہ میں ترقی ہوتی نظر آئیگی پہلے بھی عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا تھا اور اب بھی عوامی ترقی میرا مشن ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت حلقہ میں پینے کے صاف پانی’ سیوریج’ گیس’ بجلی’ تعلیم سمیت دیگر تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے اور انشاء اﷲ عوام کی ترقی کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ اس وقت حلقہ کی تعمیر و ترقی کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے اور انشاء اﷲ ہر صورت میں حلقہ کو ماڈل بنائینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں