برف خانوں کے پانی کے نمونے حاصل نہ کئے جا سکے

برف خانوں کے پانی کے نمونے حاصل نہ کئے جا سکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتی ہدایت کے باوجودمتعلقہ شعبہ جات برف خانوں میں استعمال ہونیوالے پانی کے نمونہ جات ابھی تک حاصل نہیں کر سکے۔۔۔

 اور پہلے سے چیک کروائے گئے نمونہ جات کی رپورٹس کی بنیاد پر برف تیار ی کا انکشاف ہوا ہے ، بعض برف خانوں میں ناقص پانی استعمال کرنے کی شکایات بھی موصول ہو چکی ہیں اس کے باوجود افسر ٹھنڈے کمروں سے نکلنے کیلئے تیار نہیں، اسی طرح برف کی قیمتوں کے حوالے سے بھی کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، ناقص پانی کے استعمال سے تیار شدہ برف سے پیٹ کے امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے ، دوسری طرف برف کارخانہ مالکان کا کہنا ہے کہ صاف پانی کے استعمال کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے جبکہ برف تیار کرنے کیلئے اخراجات میں اضافہ ہو ا ہے ، جسکی وجہ سے بلاک کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں