سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا :جاوید اقبال رضوی

 سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے  کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا  ہوگا :جاوید اقبال رضوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنیوالے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کوئی چیز آؤٹ آف کنٹرول ہوجائے تو پھر خرابیاں جنم لیتی ہیں۔۔۔

 موجودہ حکومت کو چا ہیے کہ وہ سوشل میڈیا کو ایک حد تک استعمال کرنے کیلئے قانون سازی کرے تاکہ اس کے ذریعے کسی بھی شریف آدمی کی کوئی پگڑی نہ اچھال سکے ،ڈویژنل نائب ناظم تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان میں حکومتیں اس وقت جاگتی ہیں جب معاملات کنٹرول سے باہر ہوجاتے ہیں ابھی وقت ہے کہ اسے کنٹرول کیا جائے تاکہ آئندہ خرافات سے بچنے میں مدد مل سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں