پنجاب بیت المال ضلع خوشاب کی زیر نگرانی وظائف کی تقسیم

پنجاب بیت المال ضلع خوشاب کی زیر نگرانی وظائف کی تقسیم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہر آباد میں پنجاب بیت المال ضلع خوشاب کی زیر نگرانی مستحقین میں امدادی رقوم ، یتیم بچیوں میں جہیز فنڈزاور نادار طلبہ میں تعلیمی وظائف کی تقسیم کے حوالے سے بروقار تقریب۔۔۔

صدارت ضلعی بیت المال کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمود احمدخان نے کی ، پنجاب اسمبلی رکن سابق صوبائی وزیرملک آصف بھا مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں ضلع خوشاب کے 178مستحقین میں دس دس ہزارو روپے ،9نادار بچیوں کو جہیز کی مد میں پچاس پچاس ہزار روپے جبکہ 6غریب طلبہ کو تعلیمی وظائف کی مد میں بہتر بہتر ہزار روپے کے چیک دیئے گئے ، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ ،سوشل ویلفیئر آفیسر ہما عزیر اور مراز احتشام بیگ سمیت ضلعی بیت المال کمیٹی کے ممبران اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی، ضلعی بیت المال کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمود احمدخان نے بتایا کہ امدادی رقوم کی تقسیم خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں