سانحہ 9 مئی ،علما مشائخ ونگ ن لیگ آ ج ریلی نکالے گی

 سانحہ 9 مئی ،علما مشائخ ونگ ن لیگ آ ج ریلی نکالے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)علما مشائخ ونگ مسلم لیگ ن سرگودھا نے سانحہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے آج 9 مئی کو سرگودھا میں اظہار یکجہتی افواج پاکستان ریلی کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ نون کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق نے سانحہ 9 مئی 2023 کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج 9 مئی بروز جمعرات 10 بجے دن حسین چوک نوری گیٹ سے اظہار یکجہتی افواج پاکستان ریلی نکالی جائے گی۔جس کی قیادت مقامی قائدین کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں