ڈی پی او بھکر کا رات گئے تھانہ حیدرآباد کا سر پرائز وزٹ

ڈی پی او بھکر کا رات گئے تھانہ حیدرآباد کا سر پرائز وزٹ

حیدرآباد تھل نمائندہ دنیا )ڈی پی او بھکر کا رات گئے تھانہ حیدرآباد کا وزٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد عبداللہ لک نے تھانہ حیدرآباد تھل کا سر پرائز وزٹ کیا۔

ڈی پی او بھکرنے تھانہ کا آن لائن اور مینوئل ریکارڈ کو چیک کیا، فرنٹ ڈیسک پر دی گئی درخواستوں اور زیرتفتیش مقدمات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ حوالات کا معائنہ کیا اور تھانہ کی صفائی کے معیار کو چیک کیا۔ ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے تھانہ کے ماحول کو دوستانہ رکھیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر خاص اسلحہ منشیات کے خلاف زیادہ سے زیادہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ تھانہ میں دی جانے والی سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں