میرج ہالز کی مانیٹرنگ خفیہ اداروں کو سونپ دی گئی

 میرج ہالز کی مانیٹرنگ خفیہ اداروں کو سونپ دی گئی

سلانوالی (نمائندہ دنیا )شادی ایکٹ کی خلاف ورزی میرج ہالز کی مانیٹرنگ خفیہ اداروں کو سونپ دی گئی خفیہ اداروں کی رپورٹس پر فوری عمل درآمد اور میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمات کے۔۔۔

اندراج کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے اور میرج ہالز کو سیل کیا جانا شامل ہوگا، ذ رائع کے مطابق میرج ہالز میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزی اور پر تعش کھانوں کی نمود و نمائش کو روکنے میں مقامی انتظامیہ کی ناکامی کے بعد میرج ہالز کی مانیٹرنگ کا اختیار خفیہ اداروں کو دیا گیا ہے اور خفیہ اداروں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب میرج ہالز کی کڑی نگرانی کریں اور اپنے ہیڈ کواٹر ز پر فوری رپورٹ دیں، بتایا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ان رپورٹ کی روشنی میں میرج ہالز مالکان کے خلاف فوری مقدمات قائم کریں میرج ہالز کو سیل کرنے اور بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ شادی کی تقریب میں استعمال ہونے والا پر تعیش کھانا ضبط کرکے مدارس اور سکول کالجز کے طلبا و طالبات میں تقسیم کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں