مسائل کے حل کیلئے مثبت نشاندہی کا خیر مقدم کرینگے :مدثر ممتاز

مسائل کے حل کیلئے مثبت نشاندہی کا خیر مقدم کرینگے :مدثر ممتاز

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے میڈیا کی مثبت نشاندہی کا خیر مقدم کیا جائے گا۔۔۔

وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہین فاروقی سے تعارفی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ میاں انیس عباس بھی موجود تھے قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے میرج ہالز اور مارکی مالکان سے میٹنگ میں انہیں ہدایت کی کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کی پابندی کے قانون پر سختی سے عمل کیا جائے ون ڈش کی خلاف ورزی پر مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس میں بھاری جرمانہ اور مارکی سیل بھی ہو سکتی ہے مدتر ممتاز ہرل نے نان بائیوں اور ہوٹل پر روٹی نان کے ریٹس چیک کیے اور انہیں ہدایت کی کہ روٹی اور نان کے ریٹ فلیکس پر نمایاں لکھ کر انہیں مناسب جگہ پر آویزاں کریں انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر میانی کا دورہ بھی کیا اور عملہ کی حاضری اور ادویات کا سٹاک چیک کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں