سخت مالی حالات میں شہ خرچیاں اس ملک کی بربادی کا موجب :حافظ ارشد حسین

 سخت مالی حالات میں شہ  خرچیاں اس ملک کی بربادی  کا موجب :حافظ ارشد حسین

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حافظ ارشد حسین نے کہا ہے کہ سخت مالی حالات میں شہ خرچیاں اس ملک کی بربادی کا موجب ہے وزیر اعظم ہاؤس کی۔۔۔

تزئین و آرائش کیلئے 162.5ملین روپے کی منظوری اس مقروض قوم پر مزید قرض بڑھانے کا سبب بنے گا پاکستان کی حکومت ایک طرف تو کشکول لیکر آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک مانگ رہی ہے دوسری طرف ذمہ داروں کی رہائشگاہوں کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں یہاں دفتر جماعت اسلامی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب تک حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم نہیں کرتے ملک میں مالی بحران ختم نہیں ہو سکتا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں