رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا میں حفاظتی ویکسین کی عدم دستیابی

رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا میں حفاظتی ویکسین کی عدم دستیابی

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا میں بچوں کی حفاظتی ویکسین کی عدم دستیابی، بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے والے والدین پریشانی کا شکار۔

رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا میں بچے کی پیدائش کے فوراً بعدسے لیکر 18ماہ عمر تک کے بچوں کوہر بدھ والے روز حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاتے ہیں جوکہ شدید گرمی میں دور دراز سے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے ہسپتال آتے ہیں۔ لیکن ہسپتال میں حفاظتی ویکسین دستیاب نہ ہونیکے باعث حفاظتی ٹیکے لگوائے بغیر واپس چلے جاتے ہیں۔ شہریوں نے محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسران سے ہسپتال میں حفاظتی ویکسین کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں