حکومت کسان کارڈ کے نام پر صرف لالی پاپ دے رہی ہے ،سردار ظفر حسین

حکومت کسان کارڈ کے نام پر صرف  لالی پاپ دے رہی ہے ،سردار ظفر حسین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کسان بورڈ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کسان کارڈ کے نام پر صرف لالی پاپ دے رہی ہے۔۔

 ظالم اور جابر حکمران اپنے اوپر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں‘ کسانوں کو سبسڈی نہیں دیتے ‘ کسان ہی مر گیا تو معیشت کیسے چلے گی‘ حکومت کے پاس کسانوں کے لئے کوئی پالیسی ہی نہیں‘ اگر کسان احتجاج کرتے ہیں تو گرفتار کر لیا جاتا ہے یہ کیسی پالیسیاں ہیں کہ کسان کی فصل تیار ہوئی تو انہوں نے باہر سے گندم امپورٹ کر لی، باہر سے گندم منگوانے والوں کیخلاف فوری مقدمات درج کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں