عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے پلان پر عملدرآمد کیلئے اجلاس

عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے پلان پر عملدرآمد کیلئے اجلاس

میانوالی‘کندیاں(نامہ نگار ‘نمائندہ دنیا) عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے پلان پر عملدرآمد یقینی بنا نے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی سلمان احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا، پپلاں اعجاز عبدالکریم، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان کے علا وہ میو نسپل کمیٹیز کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر تما م میو نسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ صفائی ستھرائی کے جا مع ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنا ئے ۔انہوں نے کہا کہ ایم سی ایز کی مشینری کو فنگشنل رکھا جا ئے اور عید قربان سے ایک روز قبل ڈمپنگ پوائنٹس کی صفائی کر کے انھیں زیروویسٹ بنالیا جائے ۔ علاوہ ازیں قبرستانوں، عید گاہوں اور مساجد کے باہر بھی صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈمپنگ پوائنٹس سے اکھٹی کی جانے والی قربانی کے جا نوروں کی آلائشوں کو مٹی کے گڑھوں میں دبا دیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے حوالہ سے قائم کردہ کنٹرول رومز کو فنگشن رکھا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں