مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے :راؤ طاہر مشرف

مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے :راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا)حکومت نے ہر طبقہ پر ٹیکس کا کلہاڑا چلا دیا ہے اب عوام کی سانسیں باقی رہ گئی ہیں اس پر بھی ٹیکس لگا دے تاکہ پاکستان میں وہی لوگ زندہ رہ سکیں۔۔

 جو ٹیکس دیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے رہی سہی کسر ٹیکس اور آئے روز ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پوری کررہی ہے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ ٹیکس دینا چاہیے مگر ٹیکس کے حصول کے بدلے ٹیکس گزار کو سہولت بھی میسر آئے شرح سود میں بھی 1000 گنا اضافہ ہونے سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں