سرگودھا میں الیکشن کمیشن کے نئے دفاتر کا افتتاح کر دیا گیا

سرگودھا میں الیکشن کمیشن کے نئے دفاتر کا افتتاح کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے گزشتہ سرگودھا میں ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے نئے تعمیر شدہ دفاتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

جو کہ ایک سال آٹھ ماہ کی مقررہ مدت سے چار ماہ قبل مکمل کی گئی ہے افتتاحی تقریب میں چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان نے نئے دفاتر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، کہ یہ دفاتر نہ صرف الیکشن کے عمل کو مزید شفاف اور منظم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ عوام کو بھی بہتر خدمات فراہم کرنے میں معاون ہوں گے یہ اقدام عوام کے اعتماد کو بڑھانے اور انتخابات کے عمل کو بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے ۔ تقریب میں ریجنل الیکشن کمشنر ابرار احمد جتوئی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرغلام عباس، الیکشن آفیسرز عدنان اقبال اعوان، محمد علی رانا، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاونٹس شہر یار شاکر پاک پی دبلیو ڈی کے عہدیداران ،چیف انجینئرانوارالحق ڈوگراور دیگر معززین نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں