نادار وں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل:عامر محمو د چیمہ

نادار وں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے  کیلئے تمام انتظامات مکمل:عامر محمو د چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی و سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 84 عامر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے۔۔۔

 مستحقین، غریب اور نادار وں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں،اجتماعی قربانیوں کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے اکابرین و عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ،الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے جیل اسیران کو بھی قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا،مخیر حضرات سے گذارش ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جبکہ جمعہ ہونیوالی کھالیں اور امداد فاؤنڈیشن کے دیگر فلاحی پروگرامو ں میں حقیقی مستحقین کیلئے صرف کی جائے گی ،اس سال پہلے کی نسبت زیادہ جانوروں کی قربانی ممکن بنائی گئی ہے اور اجتماعی قربانی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں