قربانی کا گوشت تقسیم کرتے وقت غرباء اور مساکین کوفراموش نہ کریں، شازیہ بانو

قربانی کا گوشت تقسیم کرتے  وقت غرباء اور مساکین کوفراموش  نہ کریں، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹر ی خواتین ونگ مسلم لیگ ن شازیہ بانو نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایثارو قربانی اور صبر ورضا کا پیغام کے ساتھ ساتھ ہمیں والدین کی اطاعت اور۔۔۔

 جذبہ ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے ہمیں اپنے ذاتی مفادات ، قومی مفادات کے لیے وقف کرنے ہوں گے۔ ہمارا ہر عمل پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لیے ہونا چاہیے۔ قربانی کا گوشت تقسیم کرتے وقت غرباء اور مساکین کوفراموش نہ کریں۔ آلائشوں کو کسی اہم جگہ پر منتقل کرنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں ،عوام کا تعاون بہت بڑی قومی خدمت ہوگا۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں