جانوروں کی باقیات اٹھانے کا آپریشن تینوں دن جاری

جانوروں کی باقیات اٹھانے کا آپریشن تینوں دن جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کی طرف سے عیدقرباں کے موقع پر جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگانے کاآپریشن تینوں ایام جاری رہا۔۔۔

اوربیشتر علاقوں سے آلائشیں اور فضلہ جات مختص کردہ تلفی پوائنٹ پر زیر زمین دفن کر دی گئیں،آپریشن میں 730سینیٹری اہلکاروں نے حصہ لیا ، اس خصوصی آپریشن میں درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں، لوڈرز ، ڈمپرز ،کنٹینرز اور سینکڑوں ہتھ گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے 28 مقامات پر آلائشیں محفوظ انداز میں تلف کی گئی ہیں، تا کہ پرندے اور جانور اکٹھے نہ ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں