روحانی شخصیت بابا بوٹے شاہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع

 روحانی شخصیت بابا بوٹے شاہ کے  عرس کی تین روزہ تقریبات شروع

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )چک47ایم بی میں معروف روحانی شخصیت بابا بوٹے شاہ کے عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات شروع ہو گئیں۔۔۔

 تقریبات کا آغاز سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے بطور مہمان خصوصی دربار کی چادر پوشی سے کیا ،افتتاحی تقریب میں بابا بوٹے شاہ کے مریدین سمیت علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان خصوصی چوہدری رضوان مختار رندھاوا کا کہنا تھا کہ صوفیائے کرام کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز اوران کی روشن تعلیمات دنیا و آخرت میں کامیابی و نجات کا ذریعہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں