ادویات پر ٹیکس کم کیا جائے ،یوتھ ونگ کمرمشانی

ادویات پر ٹیکس کم کیا جائے ،یوتھ ونگ کمرمشانی

کمرمشانی (نامہ نگار)ادویات پر ٹیکس کم کیاجائے اب روز مرہ استعمال کی ادویات غریبو ں کیلئے خریدنامشکل ہوگیاہے ،یوتھ ونگ کمرمشانی کے نوجوان عثمان ،اکبر ،سجاد ،اکرم ،مصور ،مرید نے اپنے ایک بیان میں کہاہے۔

 کہ حکومت کی روز بروز ناقص پالیسوں کی وجہ سے شوگر بلڈ پریشر دمہ ودیگر عام ادویات کی قیمتیں کئی سوفیصد بڑھ گئی ہیں۔اب ریٹائرڈ حاضرات جو مستقل مریض ہیں ان کے لیے اورعام لوگوں کیلئے ادویات خریدنامشکل ہوگیاہے اور ان کااستعمال بھی ان کی مجبوری ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اورادویات پرٹیکس کم سے کم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں