پیپلز پارٹی میانوالی کی تنظیم سازی کیلئے مشاورتی اجلاس

پیپلز پارٹی میانوالی کی تنظیم سازی کیلئے مشاورتی اجلاس

کالاباغ ( نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی میانوالی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت تسنیم احمد قریشی ڈویژنل صدر سرگودھا منعقد ہوا۔۔

نواب ملک امیر محمد خان ، نوابزادہ ملک مزمل علی خان، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ظل حسنین، پی وائی او صدر محسن ملہی ضلعی صدر زبیر حمزہ خان ، امیدوار حلقہ این اے 90رانا عزیز الرحمن ، امیدوار حلقہ پی پی 87ایاز نیازی و دیگر نے بوہڑ بنگلہ کالاباغ میں منعقد ہ اس اجلاس میں شرکت کی ، تسنیم احمد قریشی،نوابزادہ ملک مزمل علی خان نے کہا کہ مشاورت سے جولائی تک تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی اور غیر فعال تنظیموں کو فعال کیا جائے گا، میانوالی میں تنظیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا ،تسنیم ا حمد قریشی نے کہا کہ پارٹی اعلی قیادت کے احکامات کی روشنی میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ ہولڈرز نواب ملک امیر محمد خان، نوابزادہ ملک مزمل علی خان اور سابق تنظیم کے ساتھ مل کر ضلع۔ٹحصیل اور یونین کونسل سطح پر تنظیموں کو مکمل کریں گے ،مخلص محنتی ورکرز کو ذمہ داریاں دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ میانوالی کی تنظیم پارٹی کے لیے اثاثہ ثابت ہوگی اور اپنے قائدین کے مشن کو آگے بڑھائیں گی ،آخر میں بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں