2بھائیوں اور بہنوئی کے قتل کا مقدمہ 5افراد کیخلاف درج

 2بھائیوں اور بہنوئی کے قتل کا مقدمہ 5افراد کیخلاف درج

بھلوال(نمائندہ دنیا ) بھلوال کی مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے 2سگے بھائیوں اور بہنوئی کا مقدمہ 5افراد کیخلاف درج کر لیا گیا عدالت میں پیشی کے بعد واپس جانیوالے 3افراد کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔۔

 اس واردات کا مقدمہ 4نامزد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف درج کر لیا گیا ہے مقدمہ کے مدعی اﷲ یار کے مطابق مقتول مدثر نے 2021 میں نصیر احمد کی ہمشیرہ شگفتہ بی بی کو اغوا کرکے شادی کی تھی اور مقتول مقدمہ قتل میں بھی نامزد ملزم تھا جس کی رنجش پر ملزمان افتخار، نصیر احمد، شاہد اور طارق نے فائرنگ کرکے مدثر، مناظر اور جاوید کو قتل کیا ہے‘ پولیس تھانہ بھلوال سٹی نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں