3ملزموں سے ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج

3ملزموں سے ناجائز اسلحہ  برآمد،مقدمات درج

کندیاں(نمائندہ دنیا) تھانہ کندیاں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 صادق سکنہ کچہ گجرات سے پسٹل 30 بور، مزمل سکنہ کندیاں سے رائفل 44 بور، توقیر سکنہ کندیاں سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ ملزم اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ،تینوں کو حراست میں لیکر تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں