دیرینہ دشمنی ،شہری اور اسکے بے زبان جانوروں پر فائرنگ

دیرینہ دشمنی ،شہری اور اسکے بے زبان جانوروں پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ دشمنی کی بنا پر شہری اور اسکے بے زبان جانوروں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاگیا۔

تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 398گ ب میں سعید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اللہ دتہ نامی شہری اپنی حویلی میں موجود تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کردی گئی۔ جس سے اللہ دتہ، اسکے مویشیوں میں سے نایاب اور قیمتی نسل کی بکری اور گھوڑا بھی فائر لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں