فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں پینے کا صاف پانی نایاب

فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں پینے کا صاف پانی نایاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ہیڈکوارٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بھی شہری علاقوں کی طرح پینے کا صاف پانی نایاب ہے جسکے باعث مریض اور ان کے لواحقین مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔۔۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کی توسیع منصوبے کے تحت مختلف ادوار میں تین جگہوں پر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تھے جن کا بڑے زور و شور سے افتتاح بھی کیا گیا مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے چند ماہ بعد ہی یہ فلٹریشن پلانٹس غیر فعال ہو گئے ہیں جہاں سے اب ٹوٹیاں و دیگر سامان بھی غائب ہو چکا ہے ، جبکہ ہسپتال میں زیر علاج سینکڑوں مریضوں اور ان کے لواحقین کو پانی کی دستیابی کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ حکومت اربوں /کروڑوں روپے تعمیراتی کاموں پر لگا رہی ہے مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں، ہسپتال کے باہر مہنگے داموں پانی فروخت ہوتا ہے ،جبکہ غریب افراد دوردراز یا گھروں سے پانی ہمراہ لاتے ہیں ، لواحقین نے کمشنر وڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں