کمشنر سیوریج کی بندش سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

کمشنر سیوریج کی بندش سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کا سوشل میڈیا پر نیو سیٹلائٹ ٹاون بلاک ڈبلیو کی آبادیوں میں سیوریج کے پانی سے رہائشیوں کو درپیش مسائل کی وائرل پوسٹ کا نوٹس۔چیف آفیسر بلدیہ سرگودھا کے ساتھ متاثرہ علاقے پہنچ گئے ۔

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے سیور لائن کو فوری بحال کرنے کے علاؤہ علاقہ مکینوں کو مستقبل میں ایسی پریشانی سے بچانے کیلئے مستقل حل کرنے کی ہدایت کی۔ سی او نے بتایا کہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک ڈبلیو اور ملحقہ آبادیوں کی سیور لائن اپنی مدتِ معیاد پوری کر چکی ہے نئی لائن کے لیے حکومت سے فنڈز کی استدعا کی گئی ہے ۔ تاہم عارضی بنیادوں پر اقدامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔ کمشنر نے نیو سیٹلائٹ ٹاون سمیت دیگر آبادیوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی کے امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر تعمیر 47 پل پر نئی سیور لائن ڈالنے کے کام کا بھی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں