بجٹ : اشیا کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ

بجٹ   :    اشیا    کی   قیمتوں    میں    10    فیصد    تک    اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت کے حالیہ بجٹ کے نفاذ سے قبل ہی سرگودھا کی مارکیٹوں میں آٹا، چاول، گھی، سبزیاں، گوشت ، دودھ، دالیں ، پھل وغیرہ کی قیمتوں میں 6سے 10فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔۔۔

جبکہ ضلعی حکومت کی طرف سے اشیاء کی قیمتوں کا از نو جائز ہ لے کر نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن پر تاحال عملدرآمد نہ ہونا اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوامی حلقوں میں حیرت اور تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ،جبکہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات کے علاوہ صبح اور شام کے اوقات میں اشیاء کے ریٹس میں بھی واضح فرق ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ امر ضلعی انتظامیہ کی بیڈ گورننس ظاہر کرتا ہے ، ہماری رولنگ کلاس کا اپنا معیار زندگی کو بالکل نہ بدلنا اور صرف عوام سے ہی قربانی کا مطالبہ کیا جانا بد ترین معمول بن چکا ہے ، صوبائی حکومت ذمہ داروں کی لا پرواہی کا نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مناپلی اتھارٹیز ایسے اداروں کو فعال و متحرک کرے اور اشیاء کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں