تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں میں آتشزدگی سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں میں  آتشزدگی سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب بارک اﷲ خان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس میانوالی کے سٹاف کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی کے ساتھ معاہدہ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں میں آتشزدگی سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

 انسٹرکٹر سول ڈیفنس میانوالی محمد بلال فاروق نے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ، ایڈمن آفیسر، سکیورٹی سپروائزر اور دیگر ہسپتال عملہ کے ساتھ مل کر ہسپتال بلڈنگ کا دورہ کیا اور آگ بجھانے والے آلات کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ مخصوص جگہوں پر فائر پوائنٹ بنائے جائیں اور فائر الارم سسٹم نصب کیاجائے اور ماہانہ بنیادوں پر ایمرجنسی انخلاء کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کی تیاری مکمل ہو۔آخر میں تحریری رپورٹ محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ کے حوالے کی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں