افسر وں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ،عاصم شیر میکن

افسر وں عوام کو زیادہ سے زیادہ  ریلیف فراہم کریں ،عاصم شیر میکن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کی ترقی کیلئے افسر وں کو زیادہ سے زیادہ عوامی ریلیف فراہم کرنا ہوگا تاکہ عوام حقیقی معنوں میں ریلیف محسوس کرسکیں۔۔

 جس کیلئے تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ایم پی اے عاصم شیر میکن نے کہا کہ موجودہ انتظامی افسران سرگودھا کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بدلتا ہوا سرگودھا عوام کو نظر آرہا ہے مستقبل میں سرگودھا کی ترقی کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ بھی کرینگے اس وقت سب سے اہم مسئلہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے جس کیلئے حکومت تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں