ڈی پی او کا بہلوال اور کوٹمومن کا دورہ امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقاتیں

ڈی پی او کا بہلوال اور کوٹمومن کا دورہ امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقاتیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے محرم الحرام کے حوالے سے تحصیل بھلوال اور تحصیل کوٹمومن کا وزٹ اور ممبران امن کمیٹی سے ملاقات کی۔۔

ڈی پی او نے بھلوال اور کوٹمومن میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیاامن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ جلوس منتظمین اور لائسنس داران سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں