ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دوران چبہ پرانا کے قریب دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر امجد علی سے موٹرسائیکل و نقدی چھین کر لے گئے۔۔۔

چک سلیمان کے رہائشی فائق سردار اور128شمالی کے محمد کامران کے گھروں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہو کراہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور قیمتی زیورات چھین لے گیا،اجنالہ کے قریب دو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر محمد علی سے پونے دو لاکھ روپے چھین لئے ،جبکہ 78جنوبی کے محمد فیصل، 27جنوبی کے شفیق الرحمان کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان ،55شمالی سے اسامہ افتخار، جھال چکیاں سے تنویر عباس،جھاوریاں سے محمد شیر،55جنوبی سے محمد شیر،78جنوبی سے محمد فیصل،کوٹمومن سے ساجد حسین کی موٹرسائیکل نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں