عملہ کی محرم روٹس پر ڈیوٹیاں،اندرون شہر کچرے کے ڈھیر

 عملہ کی محرم روٹس پر ڈیوٹیاں،اندرون شہر کچرے کے ڈھیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی کی ڈیوٹیاں محرم روٹس پر لگنے کی وجہ سے اندرون شہر صفائی کا نظام متاثر ہو نے لگا ہے۔۔۔

جبکہ گندگی کے ڈھیر لگنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ، صفائی کا نظام درہم برہم ہونے سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے سے بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، اسی طرح متعدد مقامات پر سیوریج کا کھڑے گندے پانی نے بھی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، کئی روز سے کھڑے گندے پانی سے ان علاقوں میں تعفن اور بدبو پھیل رہا ہے ، شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں