حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا ،حسنین ارشد اولکھ

حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف  فراہم نہیں کیا ،حسنین ارشد اولکھ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنماء حسنین ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔۔۔

جس کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے شہری ہونے کے ناطے حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ پٹرولیم کیساتھ ساتھ آٹا’ چینی’ گھی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی جائے اگر ایسا نہ ہوا تو‘‘موجودہ حکومت اور ان کے اتحادیوں کی داستاں بھی نہ ہوگی سیاسی داستانوں میں’’ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اب وقت ہے کہ حکومت فوری طور پر عوام کو 125روپے فی لیٹر کمی کرکے حقیقی ریلیف فراہم کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں