ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او کا عز اداری جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ

ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او کا عز اداری جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اندروں شہر امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے بلاک نمبر 19 تک کے عز اداری جلوس کے روٹس پر انتظامی و سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔۔۔

دونوں افسران نے نوری گیٹ ، کارخانہ بازار ، امین بازار اور شربت چوک تک پیدل سفر کرکے سٹریٹ لائٹس کے فنکشنل ہونے ، تجاوزات کے خاتمہ جیسے اقدامات چیک کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عزاداروں کے لیے تمام تر سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،تمام مجالس اور جلوسوں کا فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے کر عمل درآمد شروع کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں