محکمہ ایجوکیشن ، پنجاب پولیس اور بیداری کے زیراہتمام ٹیچرز اور پولیس ملازمین کی ٹریننگ

محکمہ ایجوکیشن ، پنجاب پولیس  اور بیداری کے زیراہتمام ٹیچرز  اور پولیس ملازمین کی ٹریننگ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)محکمہ ایجوکیشن ، پنجاب پولیس اور بیداری کے زیراہتمام گرلز سکولز کی ٹیچرز اور پولیس ملازمین کی ٹریننگ ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔

 چائلڈ رائٹس ایکسپرٹ سلیم ملک نے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں پر جنسی ، جسمانی اور ذہنی تشدد بالکل بھی قابل قبول نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکولز میں ٹیچرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچیوں کی کونسلنگ کریں اور صنفی بنیاد پر ہونے والے استحصال کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ تحفظ مرکز ڈی پی آفس کی انچارج فرحت النسا کا کہنا تھاکہ ٹیچرز بچوں کو گڈ ٹچ ، بیڈ ٹچ بارے ضرور آگاہی دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں