درخت گرنے سے نوجوان زخمی ،حالت انتہائی تشویشناک

درخت گرنے سے نوجوان زخمی ،حالت انتہائی تشویشناک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )رنگپور بگھور کے نواحی ڈیرہ اﷲ یارخیل کے قریب درخت گرنے سے برف کارخانہ کے غریب مزدور کا جواں سال بیٹا عبید رضا شدید زخمی ہو گیا۔۔۔

 عبید اﷲ کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد پہنچایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے ۔علاقہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عبید اﷲ درزی گھر سے بھیڑ بکریاں چرانے کیلئے گیا وہ ڈیرہ اﷲ یار خیل کے قریب درخت کے نیچے آرام کر رہا تھا کہ اچانک درخت کی وزنی ٹہنی ٹوٹ کر اس پر آ گری جس کے نتیجے میں اس کے سر اور گردن پر شدید چوٹیں آئیں، ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں