دھماکہ ایکسپریس کا ٹائم ٹیبل تبدیل ،دن میں ایک بار چلانے سے عوام پریشان :قریشی محمد یار

 دھماکہ ایکسپریس کا ٹائم ٹیبل  تبدیل ،دن میں ایک بار چلانے  سے عوام پریشان :قریشی محمد یار

بھیرہ(نامہ نگار)سماجی کارکن قریشی محمد یار نے کہا ہے کہ سرگود ھا سے براستہ چک سیدا ملکوال لالہ موسی چلنے والی دھماکہ ایکسپریس کا ٹائم ٹیبل تبدیل کر کے اسے دن میں ایک بار چلانے سے۔۔۔

 علاقہ کے ہزاروں عوام کو آرام دہ سفری سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دھماکہ ایکسپریس اس سے قبل دن میں تین بار آ جا رہی تھی جسے کچھ عرصہ سے ایک کر دیا گیا ہے انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دھماکہ ایکسپریس کے سابقہ تین ٹائم بحال کیے جائیں اور اسے صبح لالہ موسیٰ سے سرگودھا کے لیے بھی چلایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں