ڈی پی او کے امام بارگاہوں کے دورے ،سکیورٹی کا جائزہ لیا

ڈی پی او کے امام بارگاہوں کے دورے ،سکیورٹی کا جائزہ لیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کا محرم الحرام کی مجالس کے دوران پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ۔۔۔

سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے بانیان مجالس،علما کرام اورتاجر کمیونٹی کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن رکھنے کی ہدا یت اور کہا کہ عشرہ محر م الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر سوفیصد عمل در آمدہوگا ، خوشاب اور جوہر آباد سمیت ضلع بھر کے حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر تمام انتظامات مکمل ہیں اور پور ے ضلع میں سیکورٹی ریڈ الرٹ ہے ۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مقامات مجالس سے دو سو میٹر دور ہو گی اور اس ضمن میں کسی بھی سطح پر غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں