کسی بھی مریض کی شکایت ہرگز نہیں آنی چاہیے ،ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی

کسی بھی مریض کی شکایت  ہرگز نہیں آنی چاہیے ،ڈاکٹر  صائمہ اکرام نیازی

قائد آباد ( نمائندہ دنیا) چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو جدید علاج معالجہ کی سہولت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔۔۔

ہیلتھ مراکز پر آنے والے مریضوں کی تسلی بخش نگہداشت ، دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے ، مریضوں کے ساتھ ہسپتال کے ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف شائشگی سے پیش آئیں ، کسی بھی مریض کی شکایت ہرگز نہیں آنی چاہیے ، مریض کو ہسپتال میں سے ادویات ، ٹیسٹ ودیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدِ آباد میں اپنی تعیناتی کے پہلے دورہ کے موقع پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسنگ سٹاف کو ہدایات دے رہی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں