مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ،محمدآصف بھاء

مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوام  کی خدمت کی ہے ،محمدآصف بھاء

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمدآصف بھاء نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور ہر دور اقتدار میں قو،ی وسائل کا رخ ملک و قوم کی۔۔۔

 ترقی و خوشحالی عوام کی فلاح کی جانب موڑے رکھا جس کی وجہ سے ملک کے طول و عرض اس نظریاتی جماعت کی عوامی مقبولیت برقرار ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے انتہائی نا مساعد حالات میں اقتدار سنبھالا اور عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے تبدیلی سرکار کے دور اقتدرا میں عوامی مشکلات میں اضافے کیلئے بچھا یا جانے والا جال کاٹ دیا، حکومت پنجاب کی انقلابی پالیسیوں کی بدولت صوبہ بھر کے مکینوں کو بھر پور ریلیف مل رہا ہے رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں