کربلا کے میدان میں قافلہ حسینی کی قربانیاں ہمیشہ یار رکھی جائینگی ، سید اعجاز حیدر زیدی

 کربلا کے میدان میں قافلہ حسینی  کی قربانیاں ہمیشہ یار رکھی  جائینگی ، سید اعجاز حیدر زیدی

بھیرہ(نامہ نگار )کربلا کے میدان میں قافلہ حسینی نے ایثار و قربانی،صبر و استقامت اور حق و صداقت کی سر بلندی کی لا زوال قربانیاں دیں جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔۔۔

یہ بات سید اعجاز حیدر زیدی نے حویلی شریف حسین میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں شیعہ سنی اتحاد کی مثالی فضاء قائم رکھنا حالات کا تقاضا ہے ہم سب بھائی اور حضرت محمد مصطفیﷺ کی امت ہیں برداشت و رواداری اور اتحاد و اتفاق سے ہی دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں