بجلی سستی ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئینگے ،میاں اسلم

بجلی سستی ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئینگے ،میاں اسلم

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کو تین ماہ کے لیے ریلیف لالی پاپ ہے ٹیرف سلیب بدستور برقرار ہے بلوں پر ظالمانہ ٹیکس برقرار ہیں اشرافیہ کیلئے مراعات بدستور جاری ہیں۔۔۔

 جبکہ عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے میاں محمد اسلم نے میانوالی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف 12 جولائی کو ڈی چوک-اسلام آباد میں دھرنا دینے جا رہی ہے ہم اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کرتی ہے انہوں نے کہا ایک طرف پارلیمنٹرین کی مراعات میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے انہوں نے کہا قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے آئی پی پیز کے ساتھ خفیہ معاہدے منظر عام پر لائے جائیں معاہدوں کے ذریعے قوم کو آئی پی پیز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ایک عام مزدور جس کی ماہانہ آمدنی 30 ہزار بھی نہیں بنتی اسے پندر پندرہ ہزار روپے بجلی کے بل جمع کرانے پڑ رہے ہیں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں بیوروکریسی کو مفت بجلی دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں