غریب طبقہ کی قوت خرید بالکل ختم کردی گئی ہے ،مہر محمد شفیق

غریب طبقہ کی قوت خرید بالکل  ختم کردی گئی ہے ،مہر محمد شفیق

بھلوال(نمائندہ دنیا)اظہارجماعت اسلامی کے رہنما مہر محمد شفیق نے کہا ہے کہ غریب طبقہ کی قوت خرید بالکل ختم کردی گئی ہے۔۔۔

 بجلی اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیساتھ ساتھ آٹا ’ چینی’ گھی کی قیمتوں نے غریب عوام کو زندہ درگو کردیا ہے ، معاشی حالات اس قدر ناگزیر ہوچکے ہیں کہ لوگ کفن دفن کیلئے بھی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جہاں دکانداروں کی جانب سے من مانی کا سبب ہے وہاں پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں